Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191616
Published : 19/1/2018 7:44

پاکستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ؛2 خواتین جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے علاقے شال کوٹ میں انسداد پولیوٹیم پر شر پسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 رضاکار خواتین جاں بحق ہوگئیں۔


ولایت پورٹل:صوبہ بلوچستان کے علاقے شالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم بچوں کی ویکسی نیشن میں مصروف تھیں کہ اسی اثنا نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے،شرپسندوں نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ورکر خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،فائرنگ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ متعدد علاقوں میں انسداد پولیو مہم معطل کی گئی،واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے بلوچستان میں بالعموم اور کوئٹہ میں بالخصوص دہشتگردی اور پولیس اہلکاروں پر حملے پھر سے بڑھ گئے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16