Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191631
Published : 20/1/2018 17:32

کرد وزیر اعظم کی حیدر العبادی سے ملاقات

یاد رہے کہ بغداد اور اربیل کے درمیان اس وقت تعلقات خراب ہوگئے تھے جب کردستان کے سابق سربراہ مسعود بارزانی نے ریفرنڈم اور عراق سے اپنے استقلال کا اعلان کرتے ہونے بغداد کے مقابل علم بغاوت بلند کردیا تھا لیکن عراقی رہنماؤں نے مل جل کر اس نزاع کو ختم کردیا تھا جس کے بعد اب کردستان میں حالات معمول پر ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق کی خود مختار ریاست کردستان کے وزیر اعظم نیچرعان بارزانی نے ا بغداد میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے آج رسمی  اورپہلی ملاقات کی ہے۔
کردستان کے ایک اعلٰی عہدیدار کی اطلاع کے مطابق کردستان کے وزیر اعظم نیچروان بارزانی ایک اعلٰی حکام کے وفد کے ہمراہ آج  بغداد پہونچے ہیں۔
یہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی کردستان کے کسی بڑے رہنما سے تنازع کے بعد پہلی ملاقات ہے۔
یاد رہے کہ بغداد اور اربیل کے درمیان اس وقت تعلقات خراب ہوگئے تھے جب کردستان کے سابق سربراہ مسعود بارزانی نے ریفرنڈم اور عراق سے اپنے استقلال کا اعلان کرتے ہونے بغداد کے مقابل علم بغاوت بلند کردیا تھا لیکن عراقی رہنماؤں نے مل جل کر اس نزاع کو ختم کردیا تھا جس کے بعد اب کردستان میں حالات معمول پر ہیں۔

 
http://www.yjc.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17