Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191632
Published : 20/1/2018 18:21

سعودی کے عیاش ولیعہد نے مکہ و مدینہ میں بھی دی شراب فروشی کی اجازت

سعودی کے عیاش ولیعہد نے اسلامی احکام کا مذاق اڑاتے ہوئے سعودی عرب میں شراب کی خرید و فروخت پر عاید پابندی کو ہٹاتے ہوئے اس حرام مشروب کو مقدس اسلامی مراکز مکہ و مدینہ میں بھی ہری جھنڈی دکھادی ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے عیاش ولیعہد محمد بن سلمان نے عیاشی کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے اسلامی اہم مراکز مکہ اور مدینہ کے تقدس کو بھی پامال کردیا ہے،اس نے اسلامی احکام کا مذاق بناتے ہوئے سعودی عرب میں شراب کی خرید و فروخت پر عاید پابندی کوہٹاتے ہوئے اس حرام مشروب کو مقدس اسلامی مراکز مکہ و مدینہ میں بھی ہری جھنڈی دکھادی ہے۔
الدائر نیوز ایجنسی کی اطلاع کے مطابق جلد ہی سعودی ولیعہد کے دربار سے اس حکمنامہ کو کتبی شکل میں شراب کا کاروبار کرنے والے ہوٹلوں کے حوالہ کردیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد نے شراب کی خرید و فروخت پر کچھ شرائط بھی رکھی ہیں جن میں پہلی شرط یہ ہے کہ یہ شراب صرف باہر سے آنے والے لوگوں کو ہی مل پائے گی دوسرے یہ کہ عام ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ کچھ خاص قسم کے ہوٹلوں میں ہی شراب ملے پائے گی۔
یاد رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان یہود و نصارا کی پالیسیوں کو سعودی عرب میں لاگو کر ان کی خوشنودی بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ سعودی عرب کی کمان موجودہ بادشاہ کی ہلاکت کے بعد اس کے ہاتھ میں آجائے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17