Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191634
Published : 20/1/2018 18:48

ابو الظہور ائیرپورٹ پر شامی اتحاد کا قبضہ

صوبہ ادلب اور اس کے قرب و جوار میں شامی فوج کے آپرشنز کا آغاز ۲۰۱۷ کے شروع سے ہوا تھا اور آج اس ائیرپورٹ پر قبضہ گویا دہشتگردی کا ایک بڑا مرکز ان کے ہاتھوں سے چھن گیا ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق شام کی اتحادی فوج نے ایک نہایت اسٹریٹجی ائیرپورٹ ابو الظھور پر قبضہ کرلیا ہے۔
اس ائیرپورٹ کے علاقہ میں پہونچتے ہی شامی فوج کا مقابلہ دہشتگرد تنظیم النصرۃ فرنٹ اور الحزب الترکستانی کے ساتھ ہوا، چونکہ آج سے پہلے دہشتگرد اس ائیرپورٹ کو ایک فوجی چھاونی کے طور پر استعمال کرتے تھے اور یہ اطراف و اکناف میں حملوں کی پالیسی بنانے کا اہم مرکز بھی تھا۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے ستمبر ۲۰۱۵ کو اس پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا اور چونکہ یہ ادلب سے نہایت قریب ہے لہذا اس کے سبب ادلب کے اطراف وجوانب پر یہیں سے حملوں کی تیاری کی جاتی تھی۔
صوبہ ادلب اور اس کے قرب و جوار میں شامی فوج کے آپرشنز کا آغاز ۲۰۱۷ کے شروع سے ہوا تھا اور آج اس ائیرپورٹ پر قبضہ گویا دہشتگردی کا ایک بڑا مرکز ان کے ہاتھوں سے چھن گیا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20