Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191636
Published : 20/1/2018 18:58

اسلامی جمہوریہ کا تجربہ،اقوام عالم کی حوصلہ افزائی کا سبب ہے: رہبر انقلاب

اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ ثابت کردیا کہ سامراجیت کے مد مقابل ڈٹ جانا اور متحرک ہونا ممکن ہے۔ہمارے عظیم قائد امام خمینی(رح) کے سامنے دنیا کی ساری طاقتیں کھڑی تھیں لیکن آپ نے خدا پر توکل اور اپنی ملت کی پشت پناہی میں یک و تنہا ان طاقتوں کو شکست دینے اور پوری دنیا میں اسلام و انقلاب اسلامی کی آواز بلند کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ ثابت کردیا کہ سامراجیت  کے مد مقابل ڈٹ جانا اور متحرک ہونا ممکن ہے۔ہمارے عظیم قائد امام خمینی(رح) کے سامنے دنیا کی ساری طاقتیں کھڑی تھیں لیکن آپ نے خدا پر توکل اور اپنی ملت کی پشت پناہی میں یک و تنہا ان طاقتوں کو شکست دینے اور پوری دنیا میں اسلام و انقلاب اسلامی کی آواز بلند کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ قوموں میں یہ صلاحیت موجود ہے۔ اسلام اور مسلمانوں میں آگے بڑھنے کی استعداد کا فقدان نہیں ہے۔ اب آج یہ سب ہماری ذمہ داری اور ہمارا فریضہ ہے۔ جمہوری اسلامی نے اس سلسلہ کو جاری رکھا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا(انشاء اللہ)۔ ہمارے شیریں اور ولولہ انگیز کامیاب تجربے ،راہ قرآن و اسلام اور راہ خدا کے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے ملت کی ترغیب کا باعث ہیں۔
ہم اپنے اور تمام مسلمان ملتوں کے لئے خدا سے توفیق کے امیدوار ہیں اور یہ بھی لو لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ مصمم ارادہ اور مسلمانوں کے طاقتور جہاد اور جد و جہد کی بنا پر ملت اسلامی کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے گا اور انشاء اللہ مسلمانوں کے دل، آپس میں ایک دوسرے کے لئے مہربانی کے جذبے سے سرشار ہوں گے۔

               



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22