Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191642
Published : 21/1/2018 6:3

کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردانہ حملہ؛کئی افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ولایت وپرٹل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے  حملہ کردیا جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق 4 دہشت گردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل کے گرد اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنالیا ہے ۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22