Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191658
Published : 22/1/2018 4:51

ایران اورحزب اللہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فوغ دیں گے:حماس

فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

ولایت پورٹل:القدس العربی نے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ محمود الزہار نے القدس العربی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات طبیعی راہ پر لوٹ آئے ہیں اور ہم حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے اور مضبوط بنائیں گے۔ محمود الزہار نے کہا کہ ہم کسی ایسے مسئلہ کو ہرگز قبول نہیں کریں گےجو مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کا سبب بنے۔ انھوں نے کہا فتح تنظیم تحقیر آمیز راستہ اختیار کرکے مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے حماس نے فتح کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ لبنان میں حماس کے اعلی رکن محمد حمدان کے قتل میں اسرائيل ملوث ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22