Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191659
Published : 22/1/2018 5:11

بن سلمان پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے: ہیومن رائٹس واچ کی اقوام متحدہ سے اپیل

ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے باعث سعودی ولی عہد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔


ولایت پورٹل:ہیومن رائٹس واچ کے ترجمان احمد بن شمسی نے اپنے ایک بیان میں کھل کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع کی حیثیت سے محمد بن سلمان جنگ یمن کے دوران انجام پانے والے ہر اقدام کے ذمہ دار ہیں،انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد بن سلمان کے خلاف پابندیاں اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے کیونکہ سعودی اتحاد، عالمی جنگی قوانین کی بری طرح سے خلاف ورزی کر رہا ہے،احمد بن شمسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہیومن رائٹس واچ نے، جنگ یمن کے دوران سعودی اتحاد کی جانب سے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کے لاتعداد معاملات ریکارڈ کئے ہیں،ہیومن رائٹس واچ کے ترجمان نے سعودی اتحاد کی جانب سے زمینی، فضائی اور سمندری محاصرے کو یمن میں جاری انسانی بحران کی اہم ترین وجہ قرار دیا،یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کے خلاف ردعمل کا دائرہ اب ہیومن رائٹس واچ جیسے مغربی اداروں تک پھیل گیا ہے جو عام طور پر آل سعود کے جرائم پر خاموشی اختیار کئے رہتے ہیں،عالمی رائے عامہ کے شدید دباؤ کی وجہ سے اب بین الاقوامی ادارے بھی یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم پر ردعمل دکھانے پر مجبور ہو گئے ہیں،سعودی عرب کی داخلی صورت حال سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ملکی تاریخ جوان ترین ولی عہد کے طور پر محمد بن سلمان نےخوفناک حد تک بچکانہ سوچ کے ذریعے سعودی عرب کے مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے،سعودی عرب کی خارجہ پالیسی بھی خطے میں مداخلت اور جنگ ، جھڑپوں اور فتنہ انگیزیوں کے ‎سہارے آگے بڑھ رہی ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16