Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191661
Published : 22/1/2018 6:23

بین الاقوامی برادری کو میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیئے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سےاپیل کی ہے کہ وہ اس بحران کے حل کے لئے موثر کردار ادا کرے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس بحران کے حل کے لئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے،تھائی لینڈ میں تعینات ایرانی سفیر محسن محمدی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیئے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے،اس موقع پر انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے اپنے ملک سے بے دخل ہونے والے مہاجرین کی مشکلات اور خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب ان کی مشکلات جڑ سے حل نہیں ہوئیں تو مستقبل میں ان کے اپنے ملک میں  واپسی کے عمل میں شدید مشکلات در پیش ہوں گی،ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمان سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے ملک میں واپس جانے سے خوف زدہ ہیں،بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمان مہاجرین کی تشویش ناک صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان مہاجرین کو موسم سرما میں گرم کپڑے اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔
رسا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22