Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191667
Published : 22/1/2018 17:1

اگر اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو اس کی نابودی یقینی ہے: حزب اللہ

ایران میں حزب اللہ کے نمائندے سید عبد اللہ صفی الدین نے مسجد اقصی نامی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: اگر اسرائیل کسی غلطی کا مرتکب ہوا تو اس کی نابودی یقینی ہے۔

ولایت پورٹل: پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں حزب اللہ کے نمائندہ سید عبد اللہ صفی الدین نے آزادی مسجد اقصیٰ نامی کانفرنس  کو تھران میں خطاب کیا اور ٹرمپ کے تل ابیب سے قدس میں اپنے سفارتی عملی کو منتقل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: ٹرمپ اپنی اس پالیسی کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتنیاہو کو حوصلہ دے رہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ٹرمپ یہ حسرت قبر میں لے جائیں گے،شہر قدس میں واقع مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے کہ جو فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
حزب اللہ کے نمائندہ نے خطہ میں حالیہ امریکی شکست کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ :عنقریب مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے بنائے ہوئے تمام اڈے یکے بعد دیگرے ختم ہوتے جارہے ہیں۔
سید عبد اللہ صفی الدین نے امریکہ کی طرف سے مقاومت پر دباؤ ڈالنے کے پیچھے خطہ میں پئے در پئے امریکی شکست کے طویل سلسلہ کو ذمہ دار بتاتے ہوئے تاکید کی کہ:امریکیوں کو جان لینا چاہیئے کہ اس خطہ میں امریکی اڈے اور غاصب اسرائیل کی نابودی ایک حقیقت ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16