Thursday - 2018 مئی 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191671
Published : 22/1/2018 18:19

ہم عفرین آپریشن سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: ترکی صدر

ترکی صدر نے کردی بلوائیوں کو پورے خطہ کے ساتھ شام کے لئے بھی خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسلحہ سے بھرے ۵ ٹرک ان کے سپرد کئے ہیں وہ اپنے وعدے میں سچے نہیں ہیں لہذا اسی وجہ سے ہم نے روس کے ساتھ اس آپریشن کے متعلق گفتگو کی ہے۔
ولایت پورٹل: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ہم نے روس اور امریکی اتحاد کو اطلاع دیدی ہے کہ ہم عفرین آپشریشن میں کسی صورت بھی عقب نشینی اختیار نہیں کریں گے۔
ترکی صدر نے تجارتی بورڈ کے اعلٰی عہدیداروں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شام پر قبضہ کی کوئی تمنا نہیں ہے بلکہ ہم شام کی ارضی سالمیت اور اس ملک کے امن و سکون کو اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کردی بلوائیوں کو پورے خطہ کے ساتھ شام کے لئے بھی خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسلحہ سے بھرے ۵ ٹرک ان کے سپرد کئے ہیں وہ اپنے وعدے میں سچے نہیں ہیں لہذا اسی وجہ سے ہم نے روس کے ساتھ اس آپریشن کے متعلق گفتگو کی ہے۔
ترکی صدر نے اقوام متحدہ کی از سر نو تشکیل کے مسئلہ کو دہراتے ہوئے تاکید کی کہ دنیا 5 ملکوں سے زیادہ بڑی ہے۔
اردغان نے ترکی کی نسبت امریکہ کی دوستی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ سے پیسہ دیکر کچھ ہتھیار خریدنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ہمیں ہتھیار نہ دیکر دہشتگردوں کو ہتھیاروں سے لیس کردیا یہ کیسی دوستی اور تعاون ہے۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 مئی 24