Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191676
Published : 22/1/2018 19:37

فلسطین کے غصب کی کوشش صلیبی جنگ کا تسلسل ہے: ولایتی

فلسطین کو اسلامی امت سے غصب کرنے کی کوشش وہی صلیبیوں کے مقاصد کی تکمیل ہے اور اسی لئے یورپ و امریکہ نے مشرق وسطٰی کے جدید نقشہ کو اس طرح بنایا تاکہ وہ پورے عالم اسلام اور روس کے سرحدی علاقوں کو اپنی نگرانی میں رکھ سکیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آزادی مسجد الاقصی نامی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: مغربی ایشیا  عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہونے کی وجہ سے عالمی سامراج کی آنکھوں میں ہمیشہ کھٹکتا رہا ہے۔
انھوں نے عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی دو سو سالہ طویل صلبیی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ: فلسطین کو اسلامی امت سے غصب کرنے کی کوشش وہی صلیبیوں کے مقاصد کی تکمیل ہے اور اسی لئے یورپ و امریکہ نے مشرق وسطٰی کے جدید نقشہ کو اس طرح بنایا تاکہ وہ پورے عالم اسلام اور روس کے سرحدی علاقوں کو اپنی  نگرانی میں رکھ سکیں۔
ڈاکٹر ولایتی  نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا بے تجربہ ولیعہد اپنے ملک کی ثروت کو پانی کی طرح بہا رہا ہے،چنانچہ سعودی عرب کو  جان لینا چاہیئے کہ وہ اگر یمن سے نہ نکلا تو یہ سعودی کے لئے دوسرا ویتنام بن جائے گا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17