Thursday - 2018 مئی 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191681
Published : 23/1/2018 6:20

مصر میں صیہونی اسپیشل فورس کا قیام

اسرائیل نے مصر کے قریب نتسانا ٹاون کے یہودیوں کی اسپیشل فورس تیار کی ہے۔

ولایت پورٹل:الخلیج آنلاین نیوز کے مطابق اسرائیل نے مصر کے قریب نتسانا ٹاون کے یہودیوں کی اسپیشل فورس تیار کی ہے، تاکہ داعش کے حملوں کے خلاف اقدامات کر سکے،معاریو سائٹ نے لکھا ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں داعش کی سرگرمیاں بڑھ جانے کے بعد اسرائیل کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپیشل فورس تیار کی گئی ہے، تاکہ حملے کی صورت میں فوری جواب دیا جا سکے،مصر کے بارڈر پر تعینات اسرائیلی افسر نے کہا ہے کہ یہ ٹیم اس لیے بنائی گئی ہے کہ اس علاقے میں دہشتگردی کو کنٹرول کیا جاسکے،انہوں نے کہا: یہ فورس 20 افراد کی کمیٹی پر مشتمل ہوگی جو حملے کی صورت میں فوری طور پر جوابی کارروائی کریگی،ان کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس گروہ کو جدید اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں،واضح رہے کہ اسرائیل نے داعش سے مقابلے کے بہانے سے فلسطینیوں کو قتل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے،یاد رہے کہ اسرائیلی رپورٹر «رونن برگمین» نے 20 جنوری کو جرمن نیوز اشپیگل سے گفتگو میں کہا ہے: اسرائیلی انٹیلی جینس نے تقریبا 3 ہزار افراد کو قتل کیا ہے، جن میں سے اکثر بے گناہ تھے۔
Iuvmpress




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 مئی 24