Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191696
Published : 23/1/2018 19:25

عالم اسلام میں مقاومتی فکر کا پروان چڑھنا، اسرائیل کے خوف کا سبب ہے: لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ صرف مقاومتی جذبے کے حامل افراد ہی غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل ہر آن اس کوشش میں مصروف ہے کہ کسی صورت مقاومتی فکر عالم اسلام میں پھلنے پھولنے نہ پائے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں منعقد«غزہ نماد مقاومت» نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف مقاومتی جذبے کے حامل افراد ہی غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل ہر آن اس کوشش میں مصروف ہے کہ کسی صورت مقاومتی فکر عالم اسلام میں پھلنے  پھولنے نہ پائے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کا دفاع ہر مسلمان پر شرعی فریضہ ہے،نیز انہوں نے ایران میں اٹمی سائنسدانوں کی شہادت کے پیچھے اسرائیل کے ہاتھ ہونے کو برملا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پورے خطہ میں فساد کا مرکز ہے، لہذا اس منحوس غاصب ریاست کے مقابل قیام  ہی اس کے مظالم کا جواب ہوسکتا ہے۔

پارس



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17