Thursday - 2018 مئی 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191699
Published : 23/1/2018 20:3

آل خلیفہ عراق کے بجائے اپنے اندرونی مسائل سلجھائے:عراقی رضاکار فوج کے کمانڈر

النوری نے بحرینی وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ آپ آل خلیفہ والوں کو اپنے ملک اور وہاں پر ہونے والے معاملات کی فکر کرنی چاہئے،جہاں عوام آپ لوگوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
ولایت پورٹل:عراقی رضا کار فورس کے کمانڈر کریم النوری نے بحرینی وزیرداخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی رضاکار فورس کا داعش کے خلاف لڑنے کے علاوہ اور کوئی کام یا ذمہ داری نہیں ہے۔
النوری کا مزید کہنا تھا کہ رضاکار فورس عراقی فورسز کا حصہ ہے اور اس کی کمانڈ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے ہاتھ میں ہے اور رضاکار فورس انہی کے احکامات پر عمل درآمد کرتی ہے۔
النوری نے بحرینی وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ آپ آل خلیفہ والوں کو اپنے ملک اور وہاں پر ہونے والے معاملات کی فکر کرنی چاہئے،جہاں عوام آپ لوگوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔واضح رہے کہ بحرینی وزیر داخلہ نے عراقی رضاکار فورس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عراق میں فرقہ واریت اور فتنہ پھیلا رہی ہے۔

مشرق



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 مئی 24