Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191700
Published : 24/1/2018 4:50

بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی گرفتار

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی کو گرفتار کرلیا ہے۔


ولایت پورٹل:"الوطن یغرد خارج السرب" کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی کو گرفتار کرلیا ہے،الوطن یغرد خارج السرب نے لکھا ہے کہ نوف بنت عبداللہ بن سعود الکبیر کو بن سلمان کے خلاف ٹوئیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہےنیز اس کے ٹوئٹر اکاونٹ مکمل طور پر بند کرکے تمام پوسٹوں اور مطالب کو بھی مٹا دیا گیا ہے،نوف نے شہزادوں کی گرفتاری  کے سلسلہ میں بن سلمان کے خلاف ایک بیان جاری کرکے  اس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا،واضح رہے کہ شہزادی نوف بنت عبداللہ  نے اپنے بھائی شہزادہ ترکی اور مطعب بن عبداللہ کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بن سلمان پر سخت تنقید کی تھی،شہزادی نوف بنت عبداللہ محمد بن سعود نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 11سال قبل جب وہ میری والدہ سے ملنے آئے تو انہوں نے قلم اٹھایا اور اس ڈائری میں اپنے الفاظ لکھے، خدا میری والدہ کی مغفرت فرمائے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ خدا میرے پیارے، شفیق اور فیاض بھائی مطعب بن عبداللہ کی حفاظت فرمائے،اس کے ساتھ ہی شہزادی نے وہ خط بھی پوسٹ کیا تھاجو مطعب بن عبداللہ نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا تھا اور 2006ء میں انہیں ارسال کیا تھا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22