Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191702
Published : 24/1/2018 5:12

یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل حملہ؛42 سعودی آلہ کار ہلاک

یمنی وزارت دفاع نےسرکاری فوج کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل حملے میں 42 سعودی آلہ کاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔


ولایت پورٹل:یمنی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملے میں منصور ہادی کے سعودی حمایت یافتہ 42 اہلکار ہلاک اور 50 شدید زخمی ہوگئے ہیں،تفصیلات کےمطابق، یمنی بیلسٹک میزائل نےمفرور صدر منصورہادی کے سعودی حمایت یافتہ مسلح افراد کے الخیامی نامی کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 50 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں،یمنی فوج کا کہنا ہے کہ تعز کے علاقے میں الخیامی نامی کیمپ کو قاہر2 نامی میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے،موصولہ رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے اسلحے سے بھرا ایک گودام بھی مکمل طور پر تباہ ہوا ہے،یاد رہے کہ یمن پر تقریبا تین سال سے آل سعود کی وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ سعودی جارحیت میں، پینے کے پانی کے سپلائی نظام سمیت یمن کی سبھی شہری تنصیبات، اسکول، کالج اور اسپتال بھی تباہ ہو گئے ہیں،نیز سعودی اتحاد نے یمن کا ظالمانہ محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمن کے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22