Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191703
Published : 24/1/2018 5:21

بحرین میں آل خلفیہ کی بڑھتی جارحیت

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے روز گیارہ رہائشی علاقوں پر حملہ کر کے پچّیس بحرینی شہریوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک عالم دین بھی شامل ہیں۔


ولایت پورٹل:بحرین میں آل سعود کی کٹھ پتلی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے گیارہ رہائشی علاقوں پر حملہ کرکے پچیس شہریوں کو گرفتارکر لیا ہے جن میں بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دو طرفدار بھی شامل ہیں جنھیں منامہ میں الدراز کےعلاقے سے گرفتار کیا گیا،یہ دونوں افراد آٹھ ماہ کی قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد پیر کے روز ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے،بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ چھے برسوں کے دوران بے بنیاد الزامات کے تحت گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے کچھ کی شہریت ختم کر کے انھیں ملک بدر بھی دیا ہے،انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق بحرین، مغربی ایشیا کا ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر اس ملک میں بڑی تعداد میں سیاسی قیدی موجود ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22