Friday - 2018 مئی 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191719
Published : 24/1/2018 19:51

آل سعود کی ایران میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش،بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد

ایران کے انفارمیشن وزیر کی اطلاع کے مطابق پہلے آپریشن کے دوران ۲۳ ریموٹ بموں کو نابود کیا گیا کہ جو سعودی عرب کے اطلاعاتی سرویس کے حکم پر ایران میں بد امنی پھیلانے کے لئے لائے گئے تھے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جموریہ ایران کی گمنام فوج نے سرحدی علاقوں کے دو شہروں میں سعودی عرب کے اشارے پر داخل ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ضبط کرکے کئی شہروں کو تباہی سے بچا لیا ہے۔
ایران کے انفارمیشن وزیر کی اطلاع کے مطابق پہلے آپریشن کے دوران ۲۳ ریموٹ بموں کو نابود کیا گیا کہ جو سعودی عرب کے اطلاعاتی سرویس کے حکم پر ایران میں بد امنی پھیلانے کے لئے لائے گئے تھے۔
جبکہ ان گمنام سپاہیوں نے دوسرا آپریشن کردستان میں انجام دیا کہ جہاں دہشتگردوں کے پاس کافی تعداد میں دھماکہ خیز مواد نیز الیکٹرونیک تخریبی وسائل بھی تھے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس میں ایک پر امن ملک ہے کہ جو اپنے امن کے ساتھ ساتھ اپنے پڑوسی ممالک کے امن کا بھی خواہاں ہے لیکن اس پرامن ملک میں وہابی تکفیری دہشتگردوں کو ایک عرصہ سے سامراجی طاقتیں اور ان کے آلہ کار فروغ دینے کے درپئے ہیں لیکن اس ملک کے غیور عوام اور وفادار فوج ان کے پست اردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

العالم
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 مئی 25