Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191720
Published : 24/1/2018 20:10

لیبیا کے بنغازی میں ایک ساتھ دو دھماکے،ہلاک شدگان و زخمیوں کی تعداد 100

کل رات لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بنغازی میں یکے بعد دیگرے دو کار بم دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق کل رات لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بنغازی میں یکے بعد دیگرے دو کار بم دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا۔
لیبی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے مطابق ان میں ایک دھماکہ بنغازی کے «السلمانی»  علاقہ جبکہ دوسرا دھماکہ اسی علاقہ کی الرضوان مسجد کے قریب کار میں ہوا،نیز یہ اطلاع بھی موصول ہوئی کہ یہ دونوں دھماکے ایک ہی وقت پر کئے گئے۔
یاد رہے کہ لیبیا اس وقت دہشتگردوں کی مضبوط پناہ گاہ بناہوا ہے کہ جہاں ہر روز نہ جانے کتنے جرائیم ہوتے ہیں۔
ان دونوں دھماکوں کے نتیجہ میں اب تک ۳۳ لوگ ہلاک جبکہ ۷۱ شدید زخمی ہیں۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17