Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191722
Published : 25/1/2018 5:12

صیہونیوں کی ذرا سی بھی حماقت اپنی موت کو دعوت دینا ہے:حزب اللہ

حزب اللہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونی کسی بھی قسم کی حماقت کرنے کی صورت میں اپنی موت کو دعوت دیں گے۔


ولایت پورٹل:لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تو وہ اپنی موت کو خود دعوت دے گی،ان خیالات کا اظہار تہران میں مسجد الاقصی کی آزادی اور استقامتی محاذ کے زیرعنوان منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے کیا ہے،سید عبداللہ صفی الدین نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا امریکی اقد ام دراصل صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔ بیت المقدس شہر جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی واقع ہے، فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور مسلمانوں کے نزدیک اس کا بےحد احترام ہے،انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل نے مسلمانوں کے اس مقدس شہر پر1967 سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے- سید عبداللہ صفی الدین نے علاقے میں امریکا کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں یکے بعد دیگرے اپنے اڈے کھو رہا ہے،انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا استقامتی محاذ پر دباو ڈال کر علاقے میں اپنی شکست کی تلافی کرنا اور اپنے اڈوں کو باقی رکھنا چاہتا ہے،انہوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ صیہونی حکومت کی نابودی اور علاقے میں امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ یقینی ہے-
Iuvmpress




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16