Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191735
Published : 25/1/2018 16:20

یمن کے ۷۵ فیصد لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت: اقوام متحدہ

بین الاقوامی اداروں کی جانب سے شائع ہونے والے تازہ ارقام و اعداد کے مطابق یمن کے ۱۰ ہزار لوگ شہید جبکہ ۲۱۲۳۳ لوگ زخمی ہوچکے ہیں اور یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے درمیان ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن کے متعلق اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ملک کے ۷۵ فیصد لوگوں کو فوری طور پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال یمن کے ۱ کروڑ ۳۰ لاکھ  لوگوں کو امداد کی  اشد ضرورت ہے جن میں ۸۰ لاکھ ایسے افراد ہیں کہ جو اپنے روزانہ کا خرچ بھی فراہم نہیں کرپاتے۔
یاد رہے کہ ۲۶ مارچ ۲۰۱۵ سے یمن سعودی عرب کے حصار ظلم میں ہے کہ جہاں ہر روز نہ جانے کتنے لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
بین الاقوامی اداروں کی جانب سے شائع ہونے والے تازہ ارقام و اعداد کے مطابق یمن کے ۱۰ ہزار لوگ شہید جبکہ ۲۱۲۳۳ لوگ زخمی ہوچکے ہیں اور یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے درمیان ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20