Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191739
Published : 25/1/2018 17:25

امریکہ اور سعودی لاکھ کوششوں کے بعد بھی حقیقت کو نہیں بدل سکتے: ایرانی وزیر خارجہ

دنیا خوب جانتی ہے کہ کس نے داعش کو پالا پوسا اور کس نے اس کا صفایا کیا۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے آج امریکہ و سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ: ٹرمپ اور اس کے ساتھی حقیقتوں کو تبدیل کرنے کی لاکھ کوشش کرلیں لیکن انہیں کبھی اپنے مقصد میں کامیابی نہیں مل سکتی۔
امریکہ داعش کی شکست کا سہرا اپنے سر باندھنے کے چاہے جتنے جتن کرلے وہ حقیقت کو نہیں بدل سکتا چونکہ دنیا ڈنکے کی چوٹ پر یہ جانتی ہے کہ:
۱۔ایران ہی کی مدد سے شام و عراق میں داعش کو شکست ہوئی۔
۲۔امریکہ و سعودی عرب ہی وہ ممالک ہے جنہوں نے داعش کو پالا پوسا،اسے ہتھیار اور امداد بہم پہونچائی۔
در حقیقت ایرانی وزیر خارجہ نے داووس میں منعقد کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی کا جواب دیا جس میں انہوں نے داعش کے صفائے کو سعودی و امریکی مشترکہ کوشش بتلایا تھا۔

العالم
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16