Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191742
Published : 25/1/2018 17:47

عفرین کے کردوں کا اعلان،ملکی حفاظت کے لئے آگے آئے شامی فوج،کھلے دل کے ساتھ کریں گے استقبال

المیادین چینل سے بات کرتے ہوئے ایک کردی رہنما نے کہا ہے کہ عفرین شام ہی کا ایک حصہ ہے اور ہم ہر طرح سے شامی فوج کا کھلے دل سے استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں چونکہ ہم اپنے ملک کو ٹکڑوں میں بٹا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عفرین میں ترکی اوردہشتگرد گروہ فری سیرین آرمی کے حملوں کا سامنا کررہے کردوں نے آخرکار شامی حکومت کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے علاقہ میں شامی فوج کا استقبال کرنے لے لئے تیار ہیں ۔
المیادین چینل سے بات کرتے ہوئے ایک کردی رہنما نے کہا ہے کہ عفرین شام ہی کا ایک حصہ ہے اور ہم ہر طرح سے شامی فوج کا کھلے دل سے استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں چونکہ ہم اپنے ملک کو ٹکڑوں میں بٹا ہوا نہیں دیکھ سکتے،اس رہنما نے کہا کہ ہم امریکی اتحاد میں بھی  شامل نہیں ہیں ہم اپنے ہتھیار حکومت کو سونپنے کے لئے تیار ہیں بس ہمارے کچھ حقوق ہیں جن کا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے دمشق نے روس کی وساطت سے کردوں سے اس علاقہ کا کنٹرول حکومت کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے کردوں نے نظر انداز کردیا تھا۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18