Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191745
Published : 26/1/2018 5:59

روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں۔

ولایت پورٹل: روسیا الیوم نے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر جسٹن فورسیتھ نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور وہاں کیمپوں میں موجود روہنگیا کے مسلمان پناہ گزینوں سے ملاقات کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود ہزاروں مسلمان میانمار واپس جانا چاہتے ہیں۔ یونیسف کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ میانمار میں اب بھی مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں لہذا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حالات سازگار نہیں  اور کیمپوں میں موجود پناہ گزینوں کو بھی یہی فکر لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود ایک خاتون نے جب میانمار میں اپنے رشتہ داروں سے بات کی تو انھوں نے بتایا گیا کہ یہاں اب بھی مسلمانوں کی آبادی پر حملے کیے جارہے ہیں۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18