Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191746
Published : 26/1/2018 6:10

ہمیں امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں:پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ نے امریکی امداد کی معطلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ولایت پورٹل
:روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امریکہ کی مالی امداد کے بغیر بھی چل سکتی ہے لیکن امریکی فیصلے سے پاک امریکہ تعلقات پر یقینا منفی اثرات مرتب ہوں گے، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور روس کے درمیان عسکری تعاون میں اضافہ ہو گا اور دونوں ممالک سرمایہ کاری اور توانائی جیسے شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں گے،امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے پاکستان سے مختص مالی امداد معطل کر دی ہے جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16