Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191747
Published : 26/1/2018 6:19

افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپ

افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 14 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان کے «درزاب» اور «قوش تپه» نامی علاقوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 14 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں،جوزجان صوبے کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ طالبان اور داعشی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں طرفین کے متعدد جنجگو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں،جوزجان گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سے شاتوت اور شوربلاق نامی علاقوں میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں شدید اضافہ ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے گزشتہ رات شوربلاق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 3 داعشی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے،مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ طالبان اورداعشی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں افغانستان کے مختلف شہروں میں جاری ہیں،واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،افغان پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں نے بھی کابل حکومت پر ملک میں داعش کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16