Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191751
Published : 27/1/2018 7:37

سی آئی اے پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کے پیچھے

سی آئی اے پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کی شناخت اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صحافی ڈینیل گولڈن نے اپنی تازہ کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ سی آئی اے عموماً یورپی ممالک میں سائنس سے متعلق کانفرنسوں اور مذاکروں کا اہتمام کراتی ہے،ان کانفرنسوں میں خصوصاً امریکا مخالف ممالک کے علاوہ بظاہر پاکستان جیسے دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں اور دانشوروں، خاص طور پہ ایٹمی سائنسدانوں کو بلایا جاتا ہے۔ڈینیل گولڈن کے مطابق اس قسم کی کانفرنسوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایٹمی سائنسدانوں کو بیرون ملک بلوا کر مختلف ترغیبات کے ذریعے اپنا ایجنٹ بنایا جاسکے،کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے پاکستانی سائنسدانوں کو بھاری رقوم کا جھانسہ دیکر انہیں ملک سے باہر جانے اور پاکستان کے ایٹمی راز فاش کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21