Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191752
Published : 27/1/2018 7:58

اسلامی انقلاب اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے؛ نعمت اس کا شکر ادا کرنے سے باقی رہتی ہے:خطیب جمعہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے انقلاب اسلامی کو اللہ تعالی کی بہت بڑي اور عظیم نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی نعمت اس کا شکر ادا کرنے سے باقی رہتی ہے ایرانی حکام اور عوام کو ہمیشہ اللہ تعالی کا شکر بجالانا چاہیے اور شکر کے ذریعہ اس عظیم نعمت کی حفاظت کرنی چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کو اللہ تعالی کی بہت بڑي نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی نعمت اس کا شکر ادا کرنے سے باقی رہتی ہے ایرانی حکام اور عوام کو ہمیشہ اللہ تعالی کا شکر بجالانا چاہیے اور شکر کے ذریعہ اس عظیم نعمت کی حفاظت کرنی چاہیے،سید احمد خاتمی نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایرانی قوم کو آزادی، استقلال ،دینی جمہوریت ، خود اعتمادی ، پیشرفت ، ترقی اور قومی حکومت کی نعمتوں سے نواز ہے،ایرانی قوم اس عظیم نعمت کی گذشتہ 39 برسوں سے حفاظت کررہی ہے ایرانی عوام نے اس عرصہ میں اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح پورا کیا ہے،انھوں نے کہا کہ ایرانی حکام کو عوام کی خدمات انجام دینے میں فخر محسوس کرنا چاہیے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چا ہيے،خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن انقلاب اسلامی کی کمین میں بیٹھا ہوا ہے یہ تصور غلط ہے کہ دشمن نے انقلاب کی مخالفت ترک کردی ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لہذا ایرانی قوم اور حکام کو دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے اور ایرانی عوام ایک بار پھر 22 بہمن کی ریلیوں میں شرکت کرکے دشمن کی مذموم سازشوں اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18