Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191754
Published : 27/1/2018 8:41

جنوبی کوریا کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی؛41 ہلاک

جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ ہسپتال میں آتشزدگی سے کم سےکم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم سےکم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق آگ ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کے بعد فائربریگیڈ عملے نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جب کہ امدادی کارکنوں نے مریضوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے،حکام کے مطابق حادثے کے وقت ہسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 کے قریب مریض موجود تھے فائر برگیڈ عملہ  کا کہنا ہے کہ ابھی اس  حادثہ کے سلسلہ میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18