Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191767
Published : 27/1/2018 18:48

خطہ کے شیعہ ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ: اسرائیلی فوج کا اعتراف

اسرائیل نے اپنی فوج کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ: خطہ میں ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ شیعوں کا وجود ہے جبکہ تمام عربی ممالک کے مقابل ہم آج بھی طاقتور ہیں۔
ولایت پورٹل: بحرینی نیوز ایجنسی الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنی فوج کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ: خطہ میں ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ شیعوں کا وجود ہے جبکہ تمام عربی ممالک کے مقابل ہم آج بھی طاقتور ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ سند دو مہنہ پہلے اسرائیل فوج کے درمیان تقسیم کی گئی کہ جس کا کچھ حصہ اسرائیلی اخبار هاآرٹص  میں شائع ہوئی ہے۔
اس سند میں ایران کی سرپرستی اور حزب اللہ لبنان کے ذریعہ شیعوں کا مقبوضہ فلسطین اور جولان کی چوٹیوں تک پہونچ جانے کی طرف، خصوصی طور پر اشارہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مشترک مسئلہ ہے جس میں ہر مسلمان کو اپنا تعاون پیش کرنا چاہیئے لیکن کچھ عربی ممالک کی نااہلی کے سبب صہیونی اس حدتک جسور ہوچکے ہیں کہ ان کے لئے مسجد اقصیٰ کی توہین اور مظلوم عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانا عام سی بات ہوگئی ہے لہذا ایسے میں جو غیور جوان ان کے مقابلہ کے لئے نکلے وہ لبنان اور ایران کے کچھ شیعہ جوان تھے جنہوں نے صہیونیوں کی نیدیں اڑا رکھی ہیں۔

شفقنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18