Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191769
Published : 27/1/2018 19:4

طالبان کے خودکش حملے سے ہل اٹھا کابل؛مقتولین و مجروحین کی تعدد 214

یہ حملہ کابل کے وی آئی پی علاقہ صدارت چوراہے کے قریب ہوا کہ جہاں دنیا بھر کے سفارتخانے موجود ہیں نیز حکومت افغانستان کے بھی بہت سے اہم ادارے اس روڑ پر واقع ہیں،وزارت صحت کی اطلاع کے مطابق اس حملہ کے نتیجہ میں ۴۰ افراد موقع واردات پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ۱۴۰ افراد زخموں سے چور ہیں۔
ولایت پورٹل:  رپورٹ کے مطابق آج دوپہر کو شہر کابل کے نہایت حساس علاقہ میں ایک خودکش بم دھماکہ سے پورا شہر ہل اٹھا۔
یہ حملہ کابل کے وی آئی پی علاقہ صدارت چوراہے کے قریب ہوا کہ جہاں دنیا بھر کے سفارتخانے موجود ہیں نیز حکومت افغانستان کے بھی بہت سے اہم ادارے اس روڑ پر واقع ہیں۔
یاد رہے کہ یہ حملہ نہایت مکارانہ طریقہ کے ساتھ کیا گیا جیسا کے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اس دہشتگرد نے ایک ہسپتال ایمبولینس میں بم اور دھماکہ خیز مواد فٹ کررکھا تھا لیکن جیسے ہی اسے سیکورٹی کے لئے روکنا چاہا اس نے رموٹ کی مدد سے خود کو اڑا دیا۔
وزارت صحت کی اطلاع کے مطابق اس حملہ کے نتیجہ میں ۴۰ افراد موقع واردات پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ۱۴۰ افراد زخموں سے چور ہیں۔اورابھی کچھ دیر پہلے مذکورہ حملہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم طالبان نے لی ہے۔


 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16