Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191771
Published : 27/1/2018 19:29

ٹرمپ کی ضد نے امریکہ کو ایٹمی جنگ کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے:جارج سورس

امریکہ کے بیس امیر ترین لوگوں میں سے ایک ۸۷ سالہ جارج سورس نے سوٹزرلینڈ کے ڈیوس شہر میں منعقد ایک اقتصادی سالانہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے دنیا کے لئے بڑے خطرات پیدا کردیئے ہیں جن کے سبب ہماری تہذیب بھی خطرہ کی پڑ گئی ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بیس امیر ترین لوگوں میں سے ایک ۸۷ سالہ جارج سورس نے سوٹزرلینڈ کے ڈیوس شہر میں منعقد ایک اقتصادی سالانہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے دنیا کے لئے بڑے خطرات پیدا کردیئے ہیں جن کے سبب ہماری تہذیب بھی خطرہ کی پڑ گئی ہے۔
انھوں نے عالمی اقتصادی انجمن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب سے ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی مسند پر بیٹھے ہیں اس وقت سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان فاصلوں کی خلیج مزید بڑھ گئی ہے۔
نیز انھوں نے شمالی کوریا اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے ضدی پن کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں(کیم جونگ اون اور ٹرمپ) اپنی حیثیت کے چکر میں ایک ایٹمی جنگ کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں جو دنیا کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
لہذا میں ٹرمپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ شمالی کوریا کو ایک ایٹمی پاور کی صورت قبول کرلے ورنہ وہ اپنی طاقت کے اظہار کے لئے کچھ بھی کرسکتابے۔
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18