Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191776
Published : 28/1/2018 14:53

مغربی ایران میں 16 داعشی دہشتگرد گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے ایران کے مغربی علاقے میں داعشی دہشتگردوں اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات بیان کر دی ہیں۔

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے ایرانی ٹی وی چینل 2 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایران کے مغربی علاقے میں  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نجف بریگیڈ نے 16 داعش دہشت گردوں کو گرفتار اور چند دیگر کو ہلاک کرلیا ہے جبکہ اس کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں،جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ داعش کے 21 دہشت گرد ایران کے مغربی سرحدی علاقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد سے کڑی نگرانی کا کام شروع ہوا اورسپاہ کی نجف کمانڈ نے مناسب وقت میں کارروائی کا فیصلہ کیا اوربھر پور کارروائی شروع ہوتے ہی داعش کو سخت جانی نقصان پہنچا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16