Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191778
Published : 28/1/2018 15:18

صیہونی فوجیوں کی بربریت؛44 فلسطینی شہری زخمی

غرب اردن کے علاقے اریحا میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چوالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کے طبی کارکنوں نے ان فلسطینیوں کا علاج و معالجہ کیا جو صیہونی فوجیوں کی ربڑ کی گولیوں اورآنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ شہر اریحا میں صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اچانک حملہ کر دیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں،غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں مسلسل آٹھویں جمعے کو بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے فلسطین کے مختلف علاقے، صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنے ہوئے ہیں جن میں اب تک بیس سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18