Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191790
Published : 28/1/2018 19:7

حرم امام رضا(ع) کے متولی کا لبنان دورہ؛سید مقاومت سے ملاقات

اس ملاقات کے دوران لبنان میں اسلامی جموریہ ایران کے سفیر محمد فتح علی اور اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب االلہ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے چنانچہ اس پرتپاک ملاقات میں خطہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج کل حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی لبان کے دورہ پر ہیں کہ جہاں انہوں نے لبنان کے اعلٰی حکام کے ساتھ ساتھ  حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ سے  بھی ملاقات کی ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اس ملاقات کے دوران لبنان میں اسلامی جموریہ ایران کے سفیر محمد فتح علی اور اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب االلہ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے چنانچہ اس پرتپاک ملاقات میں خطہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام رئیسی کل(سنیچر) لبنان پہونچے تھے جہاں انہوں اس سرزمین کے سیاسی رہبروں سے ملاقات اور گفتگو کی تھی،جن میں خطہ کے سیاسی،اقتصادی اور تہذیبی امور سرفہرست تھے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16