Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191793
Published : 28/1/2018 19:43

ایندھن کی قلت کے باعث غزہ کے ہسپتالوں کے بند ہونے کا خدشہ

یاد رہے کہ ۲۰۰۶ سے غزہ پٹی پر اسرائیلی حصار تنگ سے تنگ تر ہوتا جارہا ہے اور یہ شہر بجلی کے شدید بحران کا شکار ہے کہ جہاں ۲۰،۲۰ گھنٹہ لائیٹ کا چلے جانا روز کا معمول بن گیا ہے جس کے سبب ہسپتالوں کو جنریٹر استعمال کرنے پڑتے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے غزہ تک ڈیزل کی رسائی بھی نہیں ہوپارہی ہے جس کے سبب مجبوراً ہسپتالوں کو بند کردیا جائے گا۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے غزہ پٹی کے دو اہم ہسپتال «بیت حانون» اور«الدرۃ» ایندھن کی قلت کے سبب بند کردیئے جائیں گے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ ملک کا شعبہ صحت ایندھن کی قلت سے جوجھ رہا ہے جس کے سبب میڈیکل شعبہ کی تمام تر سہولیات متاثر ہوچکی ہیں۔
یاد رہے کہ ۲۰۰۶ سے غزہ پٹی پر اسرائیلی حصار تنگ سے تنگ تر ہوتا جارہا ہے اور یہ شہر بجلی کے شدید بحران کا شکار ہے کہ جہاں ۲۰،۲۰ گھنٹہ لائیٹ کا چلے جانا روز کا معمول بن گیا ہے جس کے سبب ہسپتالوں کو جنریٹر استعمال کرنے پڑتے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے غزہ تک ڈیزل کی رسائی بھی نہیں ہوپارہی ہے جس کے سبب مجبوراً ہسپتالوں کو بند کردیا جائے گا۔

 العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18