Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191797
Published : 29/1/2018 8:50

دشمن کو اپنی سرحدوں میں پر تک نہیں مارنے دیں گے:ایرانی وزیر داخلہ

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے انٹیلی جینس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے ملک میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی منتقلی نیز دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔

ولایت پورٹل:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نجف ہیڈ کوارٹر کے جوانوں نے ہفتے کے روز مغربی ایران میں دہشت گردی کے خلاف ایک کارروائی میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور سولہ کو گرفتار کرلیا،وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ترقی اور سلامتی سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب اور بروقت کاروائی ایران کے فوجی اور سیکورٹی اداروں کی انٹیلی جینس برتری کی نشانی ہے،انہوں نے کہا کہ ایران کے فوجی اور سیکورٹی اداروں نے انٹیلی جینس کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کا پتہ لگایا اور بروقت کارروائی کر کے ان کے نیٹ ورک کو تہس نہس کر دیا،ایران کے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کی مدد اور تعاون نیز فوجی اور سیکورٹی اداروں کی ہوشیاری کے نتیجے میں سرحدوں کی کڑی نگرانی اور کسی بھی دشمن کو پر تک مارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18