Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191798
Published : 29/1/2018 11:38

کابل میں فوجی اکیڈمی پر حملہ؛5 اہلکار ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ افغان فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو گردفتار اور تین کو ہلاک کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ افغان فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو گردفتار اور تین کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر 5 وہابی دہشت گردوں  نے صبح سویرے حملہ کردیا۔ ترجمان دولت وزیری کے مطابق پہلے حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی  حملہ آور اکیڈمی کے پہلے گیٹ سے آگے نہیں جا سکا۔ سکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری اوربھر پور انداز جواب دیتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ مارشل فہیم ڈیفنس یونیورسٹی افغانستان کی مرکزی ملٹری اکیڈمی ہے۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18