Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191806
Published : 29/1/2018 17:41

حاجتمندوں کی امداد

فقراء بہت ہیں،آپ کے اڑوس پڑوس میں فقراء ہیں، آپ کے رشتہ داروں میں فقراء ہیں، جاکر تلاش کریں اُن کی زندگی میں کیا کمی ہے؟ ان کی زندگی میں کیا مشکل ہے؟ شاید بظاہر سفید پوش ہوں لیکن اُن کی زندگی میں بڑی مشکلات ہوں،ان کی زندگی کا سہارا بنیں،ان کے بچوں کی تعلیم وتکمیل کاسہارا بنیں۔
ولایت پورٹل: صاحب ارادہ و صاحب عزم بنیں۔ فارسی کا یہ محاورہ (اسے ہم نے فارسی اہلِ زبان لوگوں سے تو نہیں سنا لیکن برِ صغیر کی فارسی میں پایا جاتا ہے)۔جو ہم عموماً استعمال کرتے ہیں اُردو کاحصہ بن گیا ہے کہ:ہمت مرداں مدد خدا۔ خدا کی مدد مشروط ہے یعنی وہ ہر جگہ مدد نہیں کرتا۔ خدا اپنی مدد کوضائع نہیں کرتا،اللہ حکیم ہے، اللہ سمیع ہے، اللہ بصیر ہے، اللہ علیم ہے۔ جیسے آپ کے پاس پیسہ ہوتا ہے اور چاہتے بھی ہیں کہ کسی فقیر کودیں لیکن آپ گداؤں کو نہیں دیتے چونکہ آپ کو معلوم ہے گدا کو دینا ضائع کرنا ہے۔ گدا اور فقیر میں فرق ہے۔ فقیر وہ ہے جس کے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن مانگتا بھی نہیں ہے،جبکہ گدا وہ ہے جس کی جیب بھری ہوئی ہے پھر بھی مانگ رہا ہے۔آپ کو کہاگیا ہے کہ اپنا مال فقیر کو دیں، گدا کو نہ دیں۔اگر فقیر کا مال گدا کو دیا تو آپ اللہ کی بارگاہ میں جوابدہ ہوںگے کہ مال کسی کاتھااور دیا کسی اور کو،چنانچہ جس کا مال ہے اسی کو دیا جائے۔ فقیر کون ہے ؟ فقیر وہ ہے جسے آپ کو  تلاش کرنا ہے، گدا وہ ہے جو آپ کی تلاش میں نکلا ہوا ہے،فقراء بہت ہیں،آپ کے اڑوس پڑوس میں فقراء ہیں، آپ کے رشتہ داروں میں فقراء ہیں۔ جاکر تلاش کریں اُن کی زندگی میں کیا کمی ہے؟ ان کی زندگی میں کیا مشکل ہے؟ شاید بظاہر سفید پوش ہوں لیکن اُن کی زندگی میں بڑی مشکلات ہوں،ان کی زندگی کا سہارا بنیں،ان کے بچوں کی تعلیم وتکمیل کاسہارا بنیں، اُن کی بیٹیوں کی شادی کا سہارابنیں، ان کے بیماروں کے علاج کا سہارا بنیں، اُن کے قرض اُتارنے کا سہارا بنیں۔ کتنے لوگ قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں لیکن کسی کو بتاتے نہیں ہیں۔ اُن کی عزت و آبرو خطرے میں ہے اور ہم اُن کامال اُٹھاکے گداگروں کو دے دیتے ہیں،اپنے آپ کو قیمتی بنائیں قیمت ہم سے پیدا ہوتی ہے، مضبوط ارادہ رکھیں، صاحب ارادہ بنیں  چونکہ اللہ نے اپنی امداد مشروط کررکھی ہے۔

ایس کاظمی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16