Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191812
Published : 29/1/2018 19:24

داعش کی شکست کے بعد عراق میں امریکہ کا نیا فتنہ

النبأ نیوز ایجنسی نے عراق میں امریکہ کی جدید پالیسی کو برملا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں داعش کے بعد فرقہ واریت کو فروغ دیکر خطہ میں ایک نیا فتنہ پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ با آسانی قدس شریف کو یہودیت کا مرکز بنانے میں کامیاب ہوجائے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق کی نیوز ایجنسی النبأ نے عراق میں امریکہ کی جدید پالیسی کو برملا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں داعش کے بعد فرقہ واریت کو فروغ دیکر خطہ میں ایک نیا فتنہ پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ با آسانی قدس شریف کو یہودیت کا مرکز بنانے میں کامیاب ہوجائے۔
اس مضمون میں تحریر ہے کہ ہم عراق میں امریکہ کی موجودہ پالیسی پر مطمئن نہیں ہوسکتے  بلکہ ممکن ہے ہمیں داعش سے نپٹتے نپٹتے مزید ایک سال بیت جائے،یا امریکہ دہشتی گرگوں کو کسی نئے نام اور جدید مقاصد دیکر بھی عراق میں اتار سکتا ہے۔
اس مضمون میں یہ بھی آیا ہے کہ اس سال عراق میں انتخابات ہونے والے ہیں جن کو لیکر امریکہ بہت حساس ہے اگرچہ وہ اپنے بیان میں تو ڈیموکریسی کا دم بھرتے ہیں لیکن ان کے عمل میں ڈیموکریسی کی کوئی جھلک نہیں پائی جاتی۔
العالم
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16