Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191817
Published : 30/1/2018 5:32

کشمیر کے معروف شیعہ عالم دین آغا سید محمد فضل اللہ کا انتقال ، تدفین میں ہزاروں افراد کی شرکت

آغا سید محمد فضل اللہ گذشتہ کئی برسوں سے علیل تھے اور پیر کی صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے اللہ کو پیارے ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے معروف شیعہ عالم دین اور معزز علمی اور تبلیغی خانوادہ کے چشم وچراغ حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی پیر کی صبح وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔ وہ انجمن شرعی شیعیان (جموں وکشمیر) کے صدر تھے۔ انہیں جموں وکشمیر میں اتحاد بین المسلمین کا داعی سمجھا جاتا تھا۔وہ اپنے بیشتر خطابات میں مسلمانوں کے تمام فرقوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سید محمد فضل اللہ گذشتہ کئی برسوں سے علیل تھے اور پیر کی صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے اللہ کو پیارے ہوگئے۔ انہوں نے بتایا ’انہیں ضلع کورٹ کے نزدیک واقع خاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا‘بڈگام سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق آغا سید محمد فضل اللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے جو وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے تھے جبکہ قصبہ بڈگام میں پیر کو تمام دکانیں بند رہیں۔ نماز جنازہ علامہ آغا سید باقر النجفی نے پڑھائی ۔ آغا سید محمد فضل اللہ وادی کے معروف عالم دین و اسلامی اسکالر مرحوم آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کے فرزند تھے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21