Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191823
Published : 30/1/2018 8:34

تین طلاق بل کے بعد مسلم خواتین آزاد زندگی گذار سکیں گی:صدر ہندوستان

صدر ہندوستان رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ مسلم خواتین کا وقار برسوں تک سیاسی نفع نقصان کا یرغمال رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ انہیں اس سے نجات دلانے کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تین طلاق مخالف قانون جلد ہی قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

ولایت پورٹل: ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ تین طلاق مخالف بل پاس ہونے کے بعد مسلم بہن بیٹیاں بھی عزت نفس کے ساتھ خوف سے آزاد زندگی گذار سکیں گی۔ انہوں نے کہا مسلم خواتین کا وقار کئی دہائیوں تک سیاسی نفع نقصان کا یرغمال رہا ہے۔ اب ملک کو انہیں اس صورت حال سے آزادی دلانے کا موقع ملا ہے ۔ میری حکومت نے تین طلاق کے سلسلے میں ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے میں امید کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ جلد ہی اسے قانونی شکل دے گی۔ تین طلا ق پر قانون بننے کے بعد مسلم بہن بیٹیاں بھی عزت نفس کے ساتھ بے خوف زندگی جی سکیں گی۔
اعتماد



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18