Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191830
Published : 30/1/2018 17:11

تمام بشریت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مرہون کرم ہے: رہبر انقلاب

تاریخ میں ہمیشہ ایسا ہی رہا ہے اور آج بھی ایسا ہی ہے، نورِ اسلام اور فاطمہ زہراء(س) کی معنویت روز بروز زیادہ سے زیادہ آشکار ہوگی اور بشریت اسے محسوس کرے گی،ہمارا جو فریضہ ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو ان سے انتساب کے لائق بنائیں البتہ اس خاندان رسالت سے منسوب ہونا ان سے وابستہ ہونا اور ان کی ولایت کے معتقدین کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنا دشوار ہے۔
ولایت پورٹل: حضرت فاطمہ زہرا(س) کے فیوض وبرکات کو جو کہ انسانیت کے مجموعہ کے مقابلہ میں ہیں،انھیں کسی چھوٹے مجموعہ میں منحصر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر ہم ایک حقیقت بیں اور منطقی کی نگاہ سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ پوری انسانیت ایک جگہ فاطمہ زہراء(س) کی مرہون منت ہے( اور یہ بات بے بنیاد نہیں بلکہ حقیقت ہے)بشریت اسی طرح فاطمہ زہرا کی مرہون منت ہے جس طرح وہ اسلام کی مرہون ہے، قرآن کی مرہون ہے، تمام انبیاء اور رسول(ص) کے تعلیمات کی مرہون ہے۔ تاریخ میں ہمیشہ ایسا ہی رہا ہے اور آج بھی ایسا ہی ہے، نورِ اسلام اور فاطمہ زہراء(س) کی معنویت روز بروز زیادہ سے زیادہ آشکار ہوگی اور بشریت اسے محسوس کرے گی،ہمارا جو فریضہ ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو ان سے انتساب کے لائق بنائیں البتہ اس خاندان رسالت سے منسوب ہونا ان سے وابستہ ہونا اور ان کی ولایت کے معتقدین کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنا دشوار ہے،ہم زیارت میں پڑھتے ہیں: ہم آپ کی دوستی و محبت کے حوالے سے مشہور ہیں، یہ چیز ہمارے دوش پر دوہری ذمہ داری ڈالتی ہے۔
جس خیرکثیر کا خداوندعالم نے سورہ کوثر میں رسول اسلام(ص) کو مژدہ دیا ہے اور فرمایا ہے:اِنَّا اَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَرَ۔ اس سے مراد حضرت فاطمہ زہرا(س) ہیں۔ درحقیقت آپ(س) ایسے خیرات وبرکات کا مرقع و مجموعہ ہیں کہ جہاں سے ہر روز ساری بشریت اور تمام خلائق کے لئے دین نبوی(ص) کا چشمہ جاری ہوتا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18