Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191832
Published : 30/1/2018 17:40

یمنیوں کے قاتل کو برطانیہ اپنا مہمان نہ بنائے؛حقوق بشر کے اراکین کا حکومت سےمطالبہ

لندن میں بہت سے حقوق بشر کے اراکین نے برطانیہ کی وزیر اعظم ترزا می کو ایک خط لکھ کر ہوشیار کیا ہے کہ وہ بن سلمان کو برطانیہ آنے کی اجازت نہ دیں چونکہ یہ چیز ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم یمنیوں کے قاتل کو اپنے ملک میں مہمان بنا کر اس کا استقبال کریں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ایک خاتون وکیل ام کلثوم باعلوی نے اس ملک میں داخل ہوتے ہی سعودی ولیعہد بن سلمان گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ چیز بھی قابل ملاحظہ ہے کہ برطانیہ میں سوشل میڈیا پر آج کل ایک کچھ ٹرکوں کی تصویر گردش کررہی ہے کہ جس پر محمد بن سلمان کی تصویر بنی ہوئی ہے جس میں ان کے خلاف نعرے لکھے ہوئے ہیں۔
ان ٹرکوں میں ایک ایسا ٹرک بھی دکھائی دیا جس پر بن سلمان کی تصویر کے نیچے یہ جملہ لکھا ہوا تھا کہ:برطانیہ یمنیوں کے قاتل کا میزبان نہ بنے۔
یاد رہے کہ  ابھی چند دن  کے بعد بن سلمان لندن جانے والے ہیں جس کی بنا پر بہت سے حقوق داں اور سوشل میڈیا پر فعال افراد ان کے اس دورہ کی مخالفت کررہے ہیں۔
نیز لندن میں بہت سے حقوق بشر کے اراکین نے برطانیہ کی وزیر اعظم ترزا می  کو ایک خط لکھ کر ہوشیار کیا ہے کہ وہ بن سلمان کو برطانیہ آنے کی اجازت نہ دیں چونکہ یہ چیز ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم یمنیوں کے قاتل کو اپنے ملک میں مہمان بنا کر اس کا استقبال کریں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16