Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191834
Published : 30/1/2018 18:48

درس خارج فقہ کے ابتدائی لمحات:

افغانستان میں قتل و فساد کی اصل وجہ خود امریکہ ہے: رہبر انقلاب

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے خطہ میں بد امنی ایجاد کرکے امریکہ کا اگلا مقصد خود اس خطہ میں پیر جمائے رکھنے کو بتاتے ہوئے کہا: امریکہ خود افغانستان میں بد امنی کا سب سے بڑا سبب ہے،اور اس ملک میں تقریباً ۲۰ برس سے جو قتل غارتگری مذہب کے نام پر ہورہی ہے اس کی پشت پناہی امریکہ ہی کی جاب سے ہورہی ہے،وہ اب اس تلاش میں ہے کہ خطہ میں اپنے سیاسی و اقتصادی منافع کا حاصل کسی نہ کسی صورت حاصل کرتے رہیں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای(مد ظلہ العالی) نے آج صبح  اپنے خارج فقہ کے درس کی ابتداء میں افغانستان میں ہوئے حالیہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ: امریکہ داعشی دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کرکے خطہ میں اپنی بقا کا جواز،اور غاصب اسرائیل کے امن و سکون کا زمینہ فراہم کررہا ہے۔
رہبر انقلاب نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا:داعش نے افغانستان میں اس مہینہ مسلسل کئی حملے کئے جن میں سینکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے اور انہوں نے ان حملات کی ذمہ داری بھی خود ہی قبول کرلی ،درحقیقت جن ممالک نے داعش کو وجود دیا اور شام و عراق میں ان کے ذریعہ بربریت کا مظاہرہ کروایا اب خطہ میں اپنی شکسکت کو چھپانے کے لئے افغانستان کے مسلمانوں کو خون میں غلطاں کررہے ہیں۔
رہبر انقلاب نے خطہ کی اقوام کو خود اپنے ہی میں مشغول رکھنے کو امریکہ کی اہم سیاست قرار دیتے ہوئے فرمایا:امریکہ اس فراق میں ہے کہ اس خطہ کی اقوام کو کبھی اپنے مسائل سے چھٹکارا نہ ملے تاکہ سامراج کی آغوش کے پالے اسرائیل کو امان ملتی رہے۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے خطہ میں بد امنی ایجاد کرکے امریکہ کا اگلا مقصد خود اس خطہ میں پیر جمائے رکھنے کو بتاتے ہوئے کہا: امریکہ خود افغانستان میں بد امنی کا سب سے بڑا سبب ہے،اور اس ملک میں تقریباً ۲۰ برس سے جو قتل غارتگری مذہب کے نام پر ہورہی ہے اس کی پشت پناہی امریکہ ہی کی جاب سے ہورہی ہے،وہ اب اس تلاش میں ہے کہ خطہ میں اپنے سیاسی و اقتصادی منافع کا حاصل کسی نہ کسی صورت حاصل کرتے رہیں۔
پروردگار مسلمانوں کو استعمار،اس کے گرگوں اور صہیونی مجرموں کے پنچوں سے نجات دلائے جو مسلمانوں کو اس طرح برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18