Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191844
Published : 31/1/2018 16:40

آیت اللہ عیسٰی قاسم کی حالت تشویشناک؛ہسپتال میں بھرتی

وفاق کے عہدیداروں نے اس بیانیہ میں حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عیسی قاسم کی حالت تشویش ناک ہونے کے باوجود بھی حکومت نے ان پر لگے الزامات کے لئے مقدمہ کی سماعت کروائی۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق جمیعت وفاق بحرین نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی حالت مزید خراب ہوتی جارہی ہے جس کے باعث انھیں کچھ ہی دیر میں آپریشن اور معالجہ کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔
وفاق نے تاکید کی ہے کہ ۱۰ دن پہلے سے آیت اللہ عیسٰی قاسم کی حالت شدید خراب ہے اور بحرینی حکومت انھیں معالجہ اور آپریشن کی اجازت دینے میں  تاخیر کررہی تھی۔
نیز وفاق کے عہدیداروں نے اس بیانیہ میں حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عیسی قاسم کی حالت تشویش ناک ہونے کے باوجود بھی حکومت نے ان پر لگے الزامات کے لئے مقدمہ کی سماعت کروائی۔
اس بیان میں وفاق نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں پر حکومت کے شدت آمیز رویہ کی مخالفت کرتے ہوئے شیخ عیسٰی قاسم کی شہریت کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ کل بحرینی انتظامیہ نے آیت اللہ عیسی قاسم کو کل ان کے گھر والوں کو ان کی شہریت کے منسوخ ہونے اور ایک سال نظر بند رہنے کا پروانہ سونپا ہے۔

alalam


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18