Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191846
Published : 31/1/2018 16:54

سامراجی طاقتیں جان لیں کہ ایرانی قوم کبھی جمہوریت اور اسلامیت سے نہیں پلٹے گی: ایرانی صدر

ایران کے صدر نے امام خمینی(رح) کی تعلیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ: امام خمینی(رح) نے ہمیں سکھایا ہے کہ حکومت کی بقا اور دوام و استقلال عوام کا مرہون منت ہے کیونکہ لوگوں نے اپنے عزیزوں کو قربان کرکے شجر انقلاب کی آبیاری کی ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی تہران میں واقع مرقد بانی انقلاب حضرت امام خمینی(رح) پر فاتحہ خوانی کے لئے حاضر ہوئے کہ جہاں انھوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: ماضی کی طرف لوٹ جانا محال ہے اور ایران کے عوام شاہی ظلمتوں سے نور انقلاب میں لوٹ آئے ہیں۔
ایران کے صدر نے امام خمینی(رح) کی تعلیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ: امام خمینی(رح) نے ہمیں سکھایا ہے کہ حکومت کی بقا اور دوام و استقلال عوام کا مرہون منت ہے کیونکہ لوگوں نے اپنے عزیزوں کو قربان کرکے شجر انقلاب کی آبیاری کی ہے۔
یاد رہے کہ ابھی چند دن کے بعد۲۲ بہمن کو ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا تھا جس کی مناسبت سے ہر طرف خوشی و سرور کا عالم ہے اور ایران کے اعلٰی عہدیدار یکے بعد دیگر بانی انقلاب کے مرقد پر حاضر ہوکر تجدید عہد کر رہے ہیں۔


العالم
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18