Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192194
Published : 22/2/2018 5:35

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا وجود عالم اسلام کے لئے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے:سید عمارحکیم

عراق کی قومی اسلامی تنظیم حکمت کے سربراہ عمار حکیم نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو عالم اسلام کے لئے فخر و مباہات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای ایک حکیم، بصیر اور آگاہ انسان ہیں جن کی علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گہری نظر ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی قومی اسلامی تنظیم  حکمت کے سربراہ عمار حکیم نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو عالم اسلام کے لئے فخر و مباہات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ایک حکیم، بصیر اور آگاہ انسان ہیں جن علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گہری نظر ہے،عمار حکیم نے عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت شرائط میں عراقی عوام اور حکومت کی حمایت کی اور عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ میں ایرانی قوم اور حکومت نے عراق کا بھر پور ساتھ دیا،انھوں نے کہا کہ اگر ایران کی حکمت عملی نہ ہوتی تو عراق سے داعشی دہشت گردوں کو شکست دینا کافی مشکل ہوتا۔ عمار حکیم نے کہا کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای ایک آگاہ اور باخبر انسان ہیں جنیھں اللہ تعالی کی ذات پر بھر پور اعتماد ہے اور ان کا وجود عالم اسلام کے لئے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18