Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192195
Published : 22/2/2018 5:44

مغربی افغانستان میں طالبان حملہ؛26افراد ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان نے حملہ کرکے 26 افغان سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان نے حملہ کرکے 26 افغان سیکیورٹی فورسز کو ہلاک اور کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے،افغان ذرائع کے مطابق صوبہ فراہ میں طالبان کے مسلح افراد اورافغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق طالبان نے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں پولیس چوکیوں پر حملے کیے  جس کے نتیجے میں کم از کم 26 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ غیر مصدقہ اطلات کے مطابق 30 سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں،مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں،فراہ صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ اطالوی فوج اور افغان سیکیورٹی فورسز طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جامع آپریشن کی تیاری کررہے ہیں،خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22